پنجاب بار کونسل نےعاطف علی قریشی ایڈووکیٹ،سابق سیکرٹری بار ایسوسی ایشن پنڈی گھیب کےقاتلوں کی عدم گرفتاری پر راولپنڈی ڈویژن بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پنجاب بار کونسل نےعاطف علی قریشی ایڈووکیٹ،سابق سیکرٹری بار ایسوسی ایشن پنڈی گھیب کےقاتلوں کی عدم گرفتاری پر راولپنڈی ڈویژن بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

راولپنڈی(نظام عدل نیوز )پنجاب بار کونسل نےعاطف علی قریشی ایڈووکیٹ،سابق سیکرٹری بار ایسوسی ایشن  پنڈی گھیب کےقاتلوں کی عدم گرفتاری پر راولپنڈی ڈویژن بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔بشارت اللہ خان وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اور طاہر شبیر چوہدری چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بارکونسل، ملک اسرار احمد، چوہدری محمد اشفاق کہوٹ، راجہ ظفر اقبال،چوہدری آصف محمود لکھن، راجہ فرخ عارف بھٹی،  اسدمحمود عباسی اور توفیق آصف ممبران پنجاب بار کونسل نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس ابھی تک72گھنٹےگزرنے کے باوجودقاتلوں کو گرفتار میں ناکام رہی جو کہ محکمہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔  انہوں نےپولیس کے اس رویہ اورناکامی کی مذمت کرتے ہوئے  اوربطور احتجاج سوموار کوراولپنڈی ڈویژن میں مکمل ہڑتال کریں گے راولپنڈی ڈویژن کےوکلاء صاحبان عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ انہوں نے ڈی پی او اٹک اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر عاطف علی قریشی ایڈووکیٹ کہ قاتلوں کو گرفتار کرنے میں پولیس کی طرف سے مزید تاخیر کی گئی تو وکلاء ہڑتال کے دائرہ کار کو  مزید وسیع کیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments