اسلام آباد ،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن میں مستقل بنیادوں پر بھرتی کے لیے بولیاں لگ گئیں

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن میں مستقل بنیادوں پر بھرتی کے لیے بولیاں لگ گئیں

اسلام آباد ،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن میں مستقل بنیادوں پر بھرتی کے لیے بولیاں لگ گئیں 

ایکسائز اینڈ ٹیکسشن میں سب انسپکٹر ،ایل ڈی سی ،کمپوٹر آپرئیٹر ،نائب قاصد ،خاک کروب ،کے پی او کی خالی پوسٹوں پر بھرتی کے لیے لاکھوں روپے وصول کرنے کا انکشاف ڈائریکٹر ایڈمن ،ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسشن ،اسسٹنٹAETO کی مبینہ ملی بھگت سے تیار کی جانے والے لسٹ میں من پسند افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں  ،ذرائع ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پہلے سے ہی  ڈیلی ویجز ملازمین کو  مستقل بنیادوں پر بھرتی کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے ،ڈپٹی کمشنر  نےمحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن  کی طرف سے موصول ہونے والی  ڈیلی ویجز ملازمین کے ناموں کی لسٹ کو روک دیا ہے،ذرائع 
اسلام آباد (سید ظاہر حسین کاظمی )حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے دن قریب  ضلعی انتظامیہ کے زیر سایہ چلنے والے اداروں میں من مرضی سے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کچھ دو لو کی پالیسی کے تحت  ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل بنیادوں پر  تعینات  کرانے کی کوششیں جاری تفصیلات کے مطابق  باوثوق ذرائع سے انکشاف ہوا ہے کہ  ضلعی انتظامیہ کے زیر سایہ چلنے  والے ادارے  محکمہ لوکل گورنمنٹ کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن  میں بھی سب انسپکٹر ،ایل ڈی سی ،کمپوٹر آپرئیٹر ،نائب قاصد ،خاک کروب ،کے پی او کی خالی پوسٹوں پر بھی تعیناتیوں کے لیے بولیاں لگ چکی ہیں خالی آسامی کے معیار کے مطابق  فی کس  لاکھوں روپے رشوت لی جارہی ہے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمن چیف آفس ،ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسشن ،اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن کی مبینہ ملی بھگت سے جن افراد کے  ناموں کی لسٹ مستقل طور پر تعیناتیوں کے لیے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو ارسال کی گئی ہے اس میں متعدد افراد ایسے ہیں جو ڈیلی ویجز پر کام ہی نہیں کررہے ہیں اور نہ ہی مستقل بنیاد پر بھرتی کے لیے معیار پر اترتے ہیں  بلکہ کئی سالوں سے کام کرنے والے مقامی اسلام آباد کے ڈومیسائل کے حامل افراد کو بھی لسٹ میں مکمل طور پر نظر کیا گیا ہےذرائع نے مذید بتایاہے کہ عمر اعوان جو اس وقت بطور  اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن تعینات ہیں انکی بھی مذکورہ محکمے میں تعیناتی غیرقانونی ہے عمراعوان جو ایک پرائیویٹ ادارے حلال فوڈز اتھارٹی سےہے اسکو  سپریم کورٹ کے حکم کو نظرانداز کرتے ہوئےسابقہ دور حکومت میں سپریم کورٹ کی طرف سے پابندی کے باوجود ڈپیٹشن   پر  محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن  میں  مبینہ طورپر غیرقانونی طریقے سے تعینات کیا گیا تھا جو  نے اس وقت اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے مستقل بنیادوں پر  بطور (AETO)تعینات ہوچکا ہےہےدوسری جانب شکایات موصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نےمحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن  کی طرف سے موصول ہونے والی  ڈیلی ویجز ملازمین کے ناموں کی لسٹ کو روک دیا ہے یاد رہے کہ ہائیکورٹ سے پہلے  ہی ڈیلی ویجز ملازمین کو  مستقل بنیادوں پر بھرتی کرنے پر پابندی کا حکم نامہ جاری ہو چکا ہےاس حوالے سے مذکورہ افسران سے موقف جاننے کی کوشش کی گئی جو رابطہ ممکن نہ ہوسکا

Post a Comment

0 Comments