حکومت کا غریب عوام کو بڑا تحفہ اب عوام کو ہر ماہ بل کتنا جمع کرانا ہو گا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

حکومت کا غریب عوام کو بڑا تحفہ اب عوام کو ہر ماہ بل کتنا جمع کرانا ہو گا




اسلام آباد( نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی )
بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ اب ریڈیو فیس بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ بجلی بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ ریڈیو فیس بھی شامل ہوگی۔وزارت خزانہ کے مطابق بجلی کے بل میں 35 روپے ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو فیس عائد ہوگی، یہ سفارش سینیٹ کمیٹی نے کی تھی جس پر کام کیا گیا ہے۔حکام نے کہا کہ اداروں کی نجکاری کا معاملہ پالیسی سے متعلق ہے ، نقصان میں جانے والے اداروں کی نجکاری کی سفارش کی تھی جس کے لیے  وزارت خزانہ کو خزانہ کمیٹی کی 55 سفارشات موصول ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی (نیپرا) نے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کے معاہدے کی شرائط پر مکمل عملدر آمد کرتے ہوئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے اور بجلی صارفین پر نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔دوسری جانب بجلی پیک آورز کے دورانیے میں 2 گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب پیک آورز شام 6 تا 10کی بجائے 5 سے 11بجے رات تک مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تھری فیز میٹر پیک آورز کے بل میں صارفین کو اب34روپے کی بجائے 50 روپے فی یونٹ ادا کرنا ہوں گے۔

Post a Comment

0 Comments