ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے کھلی کچہری میں شہری کے ساتھ کینٹ بورڈ کے ملازم کے ناروا رویئے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکار ،،،،کو معطل کر کے اس کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے کھلی کچہری میں شہری کے ساتھ کینٹ بورڈ کے ملازم کے ناروا رویئے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکار ،،،،کو معطل کر کے اس کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے

راولپنڈی ( نظام عدل نیوز   )ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے کھلی کچہری میں شہری کے ساتھ کینٹ بورڈ کے ملازم کے ناروا رویئے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اہلکار ،،،،کو معطل کر کے اس کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے ، گزشتہ روز راولپنڈی کینٹ بورڈ میں ہونے والی کھلی کچہری کے دوران کینٹ بورڈ کے  ملازم ،،،،،،،،نے ایک شہری کے خلاف نہ صرف نازیبا الفاظ استعمال کئے بلکہ اس کے ساتھ لڑنے کیلئے اس کی طرف دوڑا ،  ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کینٹ بورڈ عمران گلزار نے معاملے کا علم ہوتے ہی سخت نوٹس لیا اور متعلقہ اہلکار کو نہ صرف فوری طور پر معطل کر دیا بلکہ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ، سی ای او نے کہا  کہ تمام شہری ہمارے لئے انتہائی قابل احترام ہے ،کینٹ بورڈ کے کسی ملازم کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ کینٹ بورڈ میں اپنے مسائل کے حل کے لیے آنے والے شہریوں کے ساتھ غلط زبان استعمال کریں انہوں نے کہا کہ شہریوں کی عزت اور ان کے مسائل کو حل کرنا کینٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ خود کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنا کریں گے اور ان کے مسائل کو موقع پر ہی حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments