اسلام آباد ( نظام عدل نیوز ) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر سید قیصر عباس شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام روزنامہ جنگ کے سابق نیوز ایڈیٹر وبزرگ صحافی یاسین صابر کی یاد میں تعزیتی ریفرنس آج بروزجمعتہ المبارک ساڑھے پانچ بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں سینئر صحافیوں سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سےتعلق رکھنے والی شخصیات روزنامہ جنگ راولپنڈی کے سابق نیوز ایڈیٹر یاسین صابر کو خراج عقیدت پیش کریں گی تقریب کی صدارت پی ایف یوجے دستور کے صدر محمد نوا زرضا کریں گےریفرنس سے نیشنل پریس کلب کے سابق صدر و آزاد گروپ کے سربراہ شکیل قرار .پی ایف یو جے ورکرز کے صدر مظہر اقبال. پی ایف یو جے ورکرز کی مرکزی نائب صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال. کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر خاور نواز راجہ. فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر سجاد حیدر آر آئی یوجے ورکرز کے صدر یاسر شیخ کالم نگار سجاد اظہر. مرزا عبد القدوس. اے پی پی یونین کے جنرل سیکرٹری راجہ ندیم اقبال سمیت دیگر رہنما.خطاب کریں گے .
0 Comments