خیبر کی تحصیل باڑہ میں مبینہ طور پر دو خودکش حملے
نظام عدل نیوز خیبر کی تحصیل باڑہ میں مبینہ طور پر دو خودکش حملہ آوروں نے تحصیل پر حملہ کی کوشش کی پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کو روکنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا حملہ آوروں کے اندر جانے کی ناکامی پر انہوں نے گیٹ پر دھماکے سے اڑا دیا دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ چار اہلکاروں زخمی ہوگئے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اس حوالے سے کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے بتایا جا رہا ہے کہ پولیس فورس کے اہلکار نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کو اندر جانے نہیں دیا جس کی وجہ سے حملہ ناکام ہوا. باڑہ بازار میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے جوانوں نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے.
0 Comments