قومی اسمبلی کی تحلیل کیے جانے کا امکان

Breaking News

6/recent/ticker-posts

قومی اسمبلی کی تحلیل کیے جانے کا امکان

قومی اسمبلی کی  تحلیل کیے جانے کا امکان

 اسلام آباد نظام عدل نیوزحکومت کی مدت کا آخری عشرہ کل شروع ہوجائے گا، اتحادیوں اور حکومت کے اتفاق سے قومی اسمبلی 11 اگست کو تحلیل کیے جانے کا امکان ہےایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے جس کے سبب اتحادی جماعتوں کا اجلاس کچھ روز بعد بلایا جائے گا،  مشاورت کے بعد ایڈوائس 11 اگست کو صدر مملکت کو ارسال کردی جائے گی۔ صدر نے دستخط نہ کیے تو اسمبلی ایڈوائس بھجوانے کے 48 گھنٹے بعد خود بخود تحلیل ہو جائے گی، قومی اسمبلی کی مدت 13 اگست کو رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی ایڈوائس ملنے پر صدر مملکت حکومت اور اپوزیشن کو خط لکھیں گے کہ نگران وزیر اعظم کا نام دیا جائے، اتفاق رائے ہونے کی صورت میں تین دن کی مشاورت کے بعد صدر مملکت کو نوٹی فکیشن کے لیے چند گھنٹے ملیں گےحکومت اور اپوزیشن، نگران وزیر اعظم کے لیے تین دن میں مشاورت مکمل کر کے نام بھیجنے کے پابند ہیں، اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن تین روز کے اندر تجویز کردہ ناموں میں سے نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان کردے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی چند روز قبل اپنی تقریر میں کہا تھا کہ 14 اگست کو نگران حکومت ملکی معاملات سنبھال لے گی، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایڈوائس بھیجنے کے بعد صدر مملکت کے پاس اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کے لیے اڑتالیس گھنٹے کا وقت ہوگا14 اگست کی تقریبات کے بعد نگران وزیر اعظم اپنا حلف اٹھا لیں گے۔

Post a Comment

0 Comments