اسلام آباد(نظام عدل نیوز )کیپیٹل پولیس اینٹی رابری اینڈ ڈکیتی یونٹ پولیس ٹیم نے مو ٹر سائیکل چوری کی متعددوارداتو ں میں ملوث گر وہ کے دو ارکان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے ما لیت کے تین مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج،مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفسیر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں کیپیٹل پولیس آفیسر آپریشنزز نے تما م زونل ڈی پی اوز کو سنگین جر ائم میں ملوث مجرمان کی گرفتار ی کے لیے خصوصی ٹا سک دئیے، ان احکا مات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس اینٹی رابری اینڈ ڈکیتی یونٹ پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث گر وہ کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے لا کھوں روپے مالیت کے تین مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیے گئے،گرفتار ملزمان کی شناخت کا مل یو سف اورفرمان کے ناموں سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کراچی کمپنی کے علا قوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، سی پی او /ڈی آئی جی آ پر یشنز زسید شہزاد ندیم بخا ری نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام پولیس افسران چیکنگ کو مزید موثر بنائیں اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ مجرمان اور مقدمات میں نا مزد ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کریں اور انکی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کو یکسو کریں،اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا "پکار"15پر فوراً اطلا ع دیں۔
0 Comments