اسلام آباد کیپیٹل پولیس سمرسکول کیمپ کے بچوں کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس سمرسکول کیمپ کے بچوں کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ


 اسلام آباد کیپیٹل پولیس سمرسکول کیمپ کے بچوں کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ۔
 اسلام آباد نظام عدل نیوز ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سی پی او سیف سٹی/ ٹریفک کی ہدایات پر ڈی ایس  پی سیف سٹی نے بچوں کا استقبال کیا اور انہیں سیف سٹی اسلام آباد کامکمل دورہ کروایا ، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، سیف سٹی اسلام آباد کے سنٹرلائزڈ سسٹم، جدید ٹیکنالوجی کے حامل کیمروں اور مانیٹرنگ ہال کا وزٹ اوراسکے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں مکمل آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس سمرسکول کیمپ کے بچوں نے سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں پرسی پی او سیف سٹی/ ٹریفک کی ہدایات پر ڈی ایس پی سیف سٹی نے ان کا استقبال کیااور سیف سٹی اسلام آباد کے سنٹرلائزڈ سسٹم ،کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، جدید ٹیکنالوجی کے حامل کیمروں اور انکے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں مکمل آگاہ بھی کیا، ڈی ایس پی سیف سٹی نے وفد کو بتایا کہ سیف سٹی اسلام آباد پراجیکٹ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس میں پولیس آپریشنز اور مانیٹرنگ سنٹر،ایمرجنسی کنٹرول سنٹر،ڈسپیچ کنٹرول سنٹر،ای چالان سسٹم اور " پکار- 15 " ہیلپ لائن جیسے اقدام شامل ہیں،انہوں نے شہر میں سیف سٹی کیمروں کی ورکنگ اور افادیت کے بارے میں بریف کرتے ہوئے بتایا کہ سیف سٹی کے جدید ٹیکنالوجی کے حامل کیمرے شہر کی سکیورٹی، جرائم کے سدباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چہروں کی شناخت کرنے والے کیمرے لگائے گئے ہیں جو مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار اداکررہے ہیں ،اس موقع پر سمر سکول کے بچوںنے سیف سٹی کے دورہ پر خوشی کا اظہار کیا ۔

Post a Comment

0 Comments