کیپیٹل پولیس تھانہ لو ہی بھیر پولیس کی بر وقت کارروائی،تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئےکار لاتے ہوئے گمشدہ بچے کو تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کیپیٹل پولیس تھانہ لو ہی بھیر پولیس کی بر وقت کارروائی،تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئےکار لاتے ہوئے گمشدہ بچے کو تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا


اسلام آباد نظام عدل نیوز/ کیپیٹل پولیس تھانہ لو ہی بھیر پولیس کی بر وقت کارروائی،تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئےکار لاتے ہوئے گمشدہ بچے کو تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا، بچے کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اوراسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔
تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کو دوران پٹر ولنگ ایک بچہ ملا جس کا نام عبداللہ معلوم ہوا ، جس کو تھانہ منتقل کر دیا گیا، پولیس ٹیم نے تمام تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ بچے کے والدین کو تلا ش کر کے بچے کو بحفا ظت والدین کے حوالے کر دیا، بچے کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اورفوری مدد کرنے پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کاوشوں کو سراہا، سی پی او /ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ند یم بخا ری نے کہا کہ ا سلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کو امن کا شہر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکو ک سرگرمی کے متعلق فوری اپنے متعلقہ تھانہ یا "پکار"15-پر اطلاع دیں۔

Post a Comment

0 Comments