غریب آدمی پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا، وزیراعظم

Breaking News

6/recent/ticker-posts

غریب آدمی پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا، وزیراعظم

غریب آدمی پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے گا، وزیراعظم

 لاہور: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ غریب آدمی پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ نہیں پڑے  گا لاہور میں پاکستان اور آذربائیجان کےمابین پٹرولیم کی صنعت میں معاہدےپردستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دونوں بردارممالک کےدرمیان معاہدےکی مدت ایک سال ہے، جسے مزیدایک سال بڑھایاجاسکتاہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ معاہدےکے تحت ہرماہ ایل ا جی کاایک جہازخریداجائےگا، خریداری کااختیارپاکستان کےپاس ہوگا، اچھی بات یہ ہے کہ نہ خریدنےپرکوئی ہرجانہ نہیں ہوگاوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرط پر مجبورا بجلی کی قیمت بڑھائی ہے، میں نے سختی سے کہا ہے کہ غریب آدمی پر 5.75 روپے کا اضافے کا بوجھ 200 یونٹ والے گھریلو صارفین پر نہیں پڑے گا جو 63 فیصد بنتے ہیں، 300 یونٹ تک والے صارفین کو بھی کچھ سبسڈی دی گئی ہے، جو 31 فیصد بنتے ہیں بعدازاں وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور اور شیخوپورہ میں 3نئےصنعتی زونزکاسنگ بنیادرکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹرنےاکنامک زونزکی تعمیرمیں دلچسپی ظاہرکی، یہ اربوں کی سرمایہ کاری ہے، جس سےپاکستان کوبڑافائدہ ہوگا، حکومت ترقیاتی منصوبوں میں مکمل تعاون کرےگی، برآمدات کوبڑھانےکیلئےہمیں دن دگنی محنت کرنا ہوگی وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کےڈیفالٹ کابیانیہ دم توڑچکا، اگلےماہ نگران حکومت آجائےگی، امیدہے نگران حکومت معیشت کی بہتری کیلیےکام کرےگی۔

Post a Comment

0 Comments