اسلام آباد نظام عدل نیوز
محکمہ لوکل گورنمنٹ میں اندھیر نگری چوپٹ راج 50یونین کونسلوں میں 10سیکرٹری تعینات ایک عرصہ سے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے اپنی مرضی کے سیکرٹریز کو دو سے تین تین یونین کونسلوں کا چارج دینے کے علاؤہ محکمہ لوکل گورنمنٹ سے ریٹائرڈ ملازمین جنکی نوکری کی مدت پوری ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود انکو مبینہ طور پر ڈیوٹی پر رکھا ہوا ہے جنکے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران کے لیے سوالیہ نشان ہے کہ انکو تنخواہ کہاں سے دی جارہی ہے چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر نوٹس لیتے ہوئے ایک عرصہ سےایک یونین کونسل میں تعینات سیکرٹریز کو ایک یوسی سے دوسری یونین کونسل میں تبدیل کیے جانے کے احکامات جاری کریں تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی پچاس کے قریب یونین کونسلوں میں صرف 10سیکرٹریز اس وقت اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیر سایہ محکمہ لوکل گورنمنٹ میں اس وقت بدنظمی اور کرپشن عروج پر ہے لوکل گورنمنٹ کے افسران نے اپنی مرضی کے سکیرٹریز کو دو سے تین تین یونین کونسلوں کا چارج دے رکھا جنکو عرصہ سے ایک یوسی سے دوسری یونین کونسل میں تبدیل کرنے میں بھی محکمہ لوکل گورنمنٹ میں بیٹھے افسران ہی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اسکے علاؤہ ذرائع سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ سے اپنی نوکری کی مدت پوری کرنے کے باوجود ملازمین کو مبینہ طور پر ڈیوٹی پر رکھا گیا ہے متعدد ڈیلی ویجز کے ملازمین ایسے ہیں جنکا تعلق اسلام آباد سے نہیں ہےاور نہ ہی کام کررہے ہیں لیکن اسکے باوجود انکو مبینہ طور پر تنخواہیں دی جارہی ہیں جہاں ایک بات قابل غور ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں اسلام آباد کے ڈومیسائل کے حامل جن نوجوانوں کو بطور ڈیلی ویجز بھرتی کیا گیا تھاانکو حکومت کے تبدیل ہوتے ہی فارغ کردیا گیا تھا دوسری جانب اگر یونین کونسلوں پر نظر ڈالی جائے تو برتھ سرٹیفکٹ ،فوتگی سرٹیفیکٹ ، نکاح نامہ طلاق نامہ کے اجراء و اندراج کے لیے آنے والے سائلین سے ہزاروں روپے بطور رشوت وصول کیے جارہے ہیں جبکہ بعض یونین کونسلوں میں موجود سستے بازاروں میں بدنظمی کرپشن اس وقت عروج پر ہے جسکو بھی ادارہ ہذا مکمل تفصیلات کے ساتھ آئندہ اشاعت میں شائع کرے گا
0 Comments