اسلام آباد, جج کے گھر میں گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر زخمی
اسلام آباد نظام عدل نیوز /ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں جج کے گھر میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ پُراسرار طور پر زخمی ہوئی ہے، سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ ملازمہ کو تشویش ناک حالت میں سرگودھا چھوڑ کر آگئیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سرگودھا نے کہا ہے کہ بچی کے سر پر چوٹوں کے 15 نشانات ہیں اور زخموں میں کیڑے پڑ چکے ہیں بچی کے والدین نے کہا ہے کہ جج عاصم حفیظ کی بیوی نے ان کی بیٹی پر تشدد کیا ہے، انہوں نے اپنی بیٹی کو 7 ماہ قبل سول جج عاصم حفیظ کے گھر ملازمت کیلئے بھیجا تھاپولیس نے بچی کو ملازمت پر لگوانے والے شخص کو حراست میں لے لیا، دوسری جانب تشدد کا شکار 14 سالہ ملازمہ کی حالت تشویشناک ہوگئی، اسے سرگودھا سے لاہور کے اسپتال منتقل کردیا گیا
0 Comments