پاکستان کا چین کی شراکت سے اپنی الیکٹرک کار متعارف کروانے کا فیصلہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پاکستان کا چین کی شراکت سے اپنی الیکٹرک کار متعارف کروانے کا فیصلہ

پاکستان کا چین کی شراکت سے اپنی الیکٹرک کار متعارف کروانے کا فیصلہ

نظام عدل نیوز /خیبر پختونخوا کے علاقے حطار میں الیکٹرک کار کا پلانٹ لگایا جائے گا،پاک چین آٹو موبائل برانڈ اسلام آباد میں اپنی پہلی الیکٹرک کار کی لانچ کرے گا
الیکٹرک کار کی مینوفیکچرنگ نومبر 2023 میں شروع ہوگی،الیکٹرک کار جنوری 2024 میں ای وی کی بکنگ کا عمل شروع ہوگا،پہلے مرحلے میں 2 دروازے اور 4 دروازوں والی کاریں متعارف کرائی جائیں گی،گاڑیوں میں 100000 کلومیٹر یا 4 سال کی وارنٹی کے ساتھ لیتھیم بیٹری ہوگی،دوسرے مرحلے میں منی پک اپس اور 2 وہیلر بائیک خاص طور پر خواتین کیلئے لانچ کرنے کا منصوبہ ہوگا
2 دروازوں والی الیکٹرک کار ایک بار چارج کے ساتھ 225 کلومیٹر تک سفر کرے گی،4 دروازوں والی الیکٹرک کار ایک چارج پر 350 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے،5 ملین ڈالر کا پاک چین مشترکہ منصوبہ دو سے پانچ سالوں میں 100 فیصد ٹیکنالوجی کی منتقلی مکمل کرلے گا،مینوفیکچرنگ مصنوعات یورپ اور ترکی سمیت کئی ممالک اور خطوں کو برآمد کی جائیں گی،الیکٹرک گاڑیاں متوسط اور نچلے متوسط طبقے کیلئے فروخت کی جائیں گی

Post a Comment

0 Comments