رفتاری،غلط سمت میں گاڑی چلانے اور روڈ ڈسپلن کو متاثر کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف اسلام آباد کی مختلف شاہراﺅںپر بھرپورایکشن جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

رفتاری،غلط سمت میں گاڑی چلانے اور روڈ ڈسپلن کو متاثر کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف اسلام آباد کی مختلف شاہراﺅںپر بھرپورایکشن جاری

 
 اسلام آباد نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی  کیپیٹل پولیس کے سپیڈکیمرہ اسکواڈ کا تیز رفتاری،غلط سمت میں گاڑی چلانے اور روڈ ڈسپلن کو متاثر کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف اسلام آباد کی مختلف شاہراﺅںپر بھرپورایکشن جاری ہے،
رواں سال کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر 1500سے زائد چالان ٹکٹس جاری،تیز رفتاری ایک جان لیوا فعل ہے جسے ہر صورت روکا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکیپیٹل پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میںوفاقی دارلحکومت اسلام آباد میںٹریفک کے بہاو¿ اور مربوط ٹریفک کے نظام میں مزید بہتری لانے اورٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانے کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے خصوصی اسکواڈ سری نگر ہائی وے،ایکسپریس ہائی وے اور فیصل ایونیو سمیت دیگر بڑی شاہراﺅں پر سپیڈ چیکنگ کیمروں کے ذریعے تیز رفتاری،غلط سمت میں گاڑ ی چلانے اور روڈ ڈسپلن کو متاثر کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بھرپور قانونی کارروائیاں جاری ہیں،اس ضمن میں رواںسال کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر1500سے زائدڈرائیورز کوچالان ٹکٹس جاری کیے گئے، چیف ٹریفک آفیسراسلام آبادڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے کہا کہ تیز رفتاری اور غلط سمت میں گاڑی چلانے والے اپنے ساتھ دوسروں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،ان حادثات کی روک تھام کے لئے سپیڈچیکنگ کیمروں کااستعمال نہایت ضروری ہے جس کیلئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس اپنے تما م وسائل بروئے کار لارہی ہے،اس موقع پر زونل ڈی ایس پیز کو بھی خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتاری کرنے والے، ٹریفک کے بہاو¿ میں رکاوٹ بننے والے عناصر خصوصاً ٹریفک ڈسپلن کو متاثر کرنے والوں کے خلاف سپیڈچیکنگ کیمروں کے ذریعے بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی جائیں،انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Post a Comment

0 Comments