نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے تینتیسویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاءکے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے تینتیسویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاءکے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد نظام عدل نیوز 
 نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے تینتیسویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاءکے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ۔
آئی سی سی پی او ڈاکٹراکبرناصرخاںکی خصوصی ہدایات پر سی پی او سیف سٹی و ٹریفک نے وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کامکمل دورہ کروایا ، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، ڈیٹا ہب یونٹ ،جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ اوراسکے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں مکمل آگاہ بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاورکے تینتیسویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکاءکے وفد نے سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کیا،اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبرناصرخاں کی خصوصی ہدایات پر سی پی او سیف سٹی و ٹریفک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وفدکا استقبال کیا اور سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام،کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، ڈیٹا ہب یونٹ،جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور انکے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں مکمل آگاہ بھی کیا، سی پی او سیف سٹی و ٹریفک نے وفد کو بتایا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدیدتکنیک کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس میں پولیس آپریشنز سنٹر،ایمرجنسی کنٹرول سنٹر،ڈیٹا ہب یونٹ، ڈسپیچ کنٹرول سنٹر،ای چالان سسٹم اور " پکار- 15 " ہیلپ لائن جیسے اقدام شامل ہیں،انہوں نے شہر میں سیف سٹی کیمروں کی طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بتایا کہ سیف سٹی کے جدید تکنیک کے حامل کیمرے شہر کی سکیورٹی، جرائم کے سدباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،شہر میں ہونے والے جرائم کا 42 فیصد سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے حل کیا جاتا ہے، وفد نے آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاںسے بھی ملاقات کی،آئی سی سی پی او نے وفد کو بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ کی خصوصی دلچسپی اور احکامات پر سیف سٹی اسلام آبادکے دائرہ کارکوشہر کے مختلف علاقوں تک بڑھا دیا گیاہے، جس میں مزید 10 فیصد کااضافہ کیا گیاہے، سیف سٹی اسلام آبادکے جدید نظام کو شہر کے مختلف علاقوں سمیت اہم تجارتی مراکز، عمارتوں، میٹروبس، ٹال پلازوں اور نجی ہاﺅسنگ سوسائیٹز کے ساتھ بھی منسلک کیا گیا ،انہوں نے مزید کہاکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چہروں کی شناخت کرنے والے کیمرے لگائے گئے ہیں جو مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار اداکررہے ہیں ،آخر میںآئی سی سی پی او نے وفدکواعزازی شیلڈ بھی پیش کی ،وفد نے اس اہم پروجیکٹ اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی پیشہ وارانہ مہارتوں کو سراہا اور اس کامیاب دورے پر آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصر خاںاور ان کی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

Post a Comment

0 Comments