اسلام آباد نظام عدل نیوز/ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ بچے کو تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا، بچے کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اوراسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔
تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہیں، تھا نہ کراچی کمپنی پویس کو شہر ی نے درخو است دی کہ اس کا بیٹا خوشی محمد گھر سے باہر نکلا اور واپس نہیں آ یا، اس کی تلا ش میں مدد کی جا ئے، تھا نہ کراچی کمپنی پولیس ٹیم نے شہر ی کی درخو است پر فوری مقدمہ درج کرکے تمام تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ بچے کو تلا ش کر کے بحفا ظت والدین کے حوالے کر دیا، بچے کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اورفوری مدد کرنے پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کاوشوں کو سراہا، سی پی او /ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ند یم بخا ری نے کہا کہ ا سلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کو امن کا شہر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکو ک سرگرمی کے متعلق فوری اپنے متعلقہ تھانہ یا "پکار"15پر اطلاع دیں۔
0 Comments