بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کے لیے ایک تنخواہ بطور بونس کی منظوری دے دی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کے لیے ایک تنخواہ بطور بونس کی منظوری دے دی

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کے لیے ایک تنخواہ بطور بونس کی منظوری دے دی
لیسکو کے گریڈ 1 سے 15 تک ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دی جائے گی، گریڈ 1 سے 16 تک تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی گئی ،گریڈ 17 سے زائد کے لیے تنخواہ میں 30 فیصد اضافہ کی منظوری دی گئی ،ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 17.5 فیصد اضافہ کی بھی منظوری دے دی گئی ،چئیرمین حافظ میاں محمد نعمان کی سربراہی میں لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں لیسکو کے گریڈ 1 سے 15 تک ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کی منظوری دی گئی،تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کا فیصلہ جولائی سے نافذ العمل ہوگا،لیسکو ملازمین کے لیے فلاح و بہبود کے لیے ایسے مثبت اقدامات جاری رکھے جائیں گے، چئیرمین بی او ڈی لیسکوملازمین نے شدید موسم میں بجلی کے ترسیلی نظام کو مستحکم رکھا جس پر بونس ان کا حق تھا، حافظ میاں محمد نعمان

Post a Comment

0 Comments