نظام عدل نیوز /پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی ضمانت منظور کرلی
پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان کی ضمانت منظور کرلی۔ پشاور ہائی کورٹ میں سابق وزیر علی محمد خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فضل سبحان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف سے علی زمان اور ندیم شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے علی محمد خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مردان آئندہ سماعت پر خود پیش ہوں، ایک ڈی سی کو عبرت کا نشان بنائیں گے تو پھرغیر قانونی کام کوئی نہیں کرے گا۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر مردان کو 8 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور کیس کی سماعت بھی 8 اگست تک ملتوی کردی۔
0 Comments