اسلام آباد نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے اور امن و امان کی فضاءکو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا فلیگ مارچ، فلیگ مارچ میںاسلام آباد کیپیٹل پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا،فلیگ مارچ کا مقصدمحرم الحرام کے دوران شہر کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانا ہے ۔
تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے وفاقی دارلحکومت میں امن و اما ن کی فضاءکو بر قرار رکھنے کیلئے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا ، فلیگ مارچ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں نے حصہ لیا، فلیگ ما رچ پاکستان سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو ا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا واپس پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہو ا،اسلام آ باد کیپیٹل پولیس شہر یو ں کی جا ن وما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقدامات بروئے کا ر لا رہی ہے، فلیگ ما ر چ کا بنیا د ی مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آ باد میں محر م الحر ام کے دوران سیکو ر ٹی کو مزید مو ثر بنا نا،امن و اما ن کی صورت حا ل کو بر قرار رکھنا اور کسی بھی نا خو شگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیا ر رہنا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عنا صر اپنے مذمو م مقاصدمیں کا میا ب نہ ہو سکیں،ضلع بھر میں سکیورٹی اقدامات کو مزید موثر ، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو بڑھا دیا گیا ہے، شہر میں ڈولفن کے دستے گشت پر مامور ہیں ، تمام افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں رہیں اور سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو گاہے بگاہے بریف کرتے رہیں ، شہری چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں ، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، کالے شیشے والی گاڑیوں، غیر نمونہ و بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی کریک ڈاﺅن جاری ہے ، شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق "پکار "15-پر اطلاع دے کر اپنا قومی فریضہ نبھائیں ،اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔\
0 Comments