جج کی گھریلو ملازمہ بچی کے دونوں بازو فریکچر، سر کے زخم میں کیڑے پڑے تھے، ڈاکٹر خالد
نظام عدل نیوز /جنرل اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر خالد نے کہا ہے کہ جج کی گھریلو ملازمہ بچی کے دونوں بازو فریکچر ہیں، کلائی سے کہنی تک آپریشن ہو گاجیو سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد نے کہا کہ ملازمہ بچی کا علاج جاری ہے، بچی کے سر کا آپریشن ہوا ہے، زخم میں کیڑے پڑے ہوئے تھےڈاکٹر خالد کا کہنا ہے کہ ملازمہ بچی کا بلڈ پریشر کم ہے، طبیعت ٹھیک ہوتے ہی آپریشن کر دیا جائے گاانہوں نے کہا کہ ملازمہ بچی کے چہرے پر زخم کا علاج بھی ہو رہا ہے۔
واقعے سے متعلق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سرگودھا کا کہنا تھا کہ بچی کے سر پر چوٹوں کے 15 نشانات ہیں اور زخموں میں کیڑے پڑ چکے ہیں بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ جج عاصم حفیظ کی بیوی نے ان کی بیٹی پر تشدد کیا ہے، انہوں نے اپنی بیٹی کو 7 ماہ قبل سول جج عاصم حفیظ کے گھر ملازمت کیلئے بھیجا تھا
0 Comments