کیپیٹل پولیس کا غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری،رواں سال میں گرینڈ آپریشن کے دوران 07ہزارسے زائد گاڑیوں چالان

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کیپیٹل پولیس کا غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری،رواں سال میں گرینڈ آپریشن کے دوران 07ہزارسے زائد گاڑیوں چالان

 
کیپیٹل پولیس کا غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری،رواں سال میں گرینڈ آپریشن کے دوران 07ہزارسے زائد گاڑیوں  چالان

نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی / ترجمان اسلام آبادکیپیٹل پولیس کے مطابق  سٹی پولیس آفیسر کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری،رواں سال میں گرینڈ آپریشن کے دوران 07ہزارسے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے ،چیف ٹریفک آفیسراسلام آبادڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی زیر نگرانی غیر قانونی اورڈبل پارکنگ کے خلاف جاری اس خصوصی مہم کیلئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں پر مشتمل اضافی نفری کے ساتھ اسپیشل اسکواڈ بھی تشکیل دیئے گئے ہیںجوکہ مختلف اوقات میں بڑی شاہراہوںاورمراکز میں گرینڈ آپریشنز میں بلا امتیاز کارروائی عمل میں لا رہے ہیں،رواں سال گرینڈ آپریشنز کے دوران غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے07ہزارسے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے اور متعدد گاڑیوں کو مزید قانونی کاروائی کے لئے مختلف تھانہ جات میں منتقل کیا گیا۔آپریشن کے دوران کار شو رومز کے باہر کھڑی کی گئی گاڑیوں کو فوک لفٹرزکی مدد سے مقرر کردہ پارکنگ ایریا میں منتقل کیا گیا اور شورومزمالکان کو تنبیہ کی گئی کہ وہ فٹ پاتھ اور روڈ پر گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیں گی،چیف ٹریفک آفیسراسلام آباد نے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لئے بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لا رہی ہے تاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے اور اسلام آباد کو حادثات سے محفوظ ترین شہر بنایا جا سکے۔

Post a Comment

0 Comments