اسلام آباد (نظام عدل نیوز )محکمہ لوکل گورنمنٹ میں 2021/22میں ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں سمیت پہلے سے مستقل بنیادوں پر بھرتی ہونے والوں کو بھی ان بھرتیوں کی آڑ میں قانونی تقاضے پورے کیے بغیر مبینہ طور پر من پسند پوسٹوں پر تعینات کرنے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کے زیر سایہ چلنے والے محکمہ لوکل گورنمنٹ میں بطور ڈیلی ویجز کام کرنے والے ملازمین میں سے 35کے قریب افراد کو مستقل بنیادوں پر بھرتی کیا گیا تھا لوکل گورنمنٹ ذرائع کے مطابق 2021/22میں ہونے والی بھرتیوں کی آڑ میں 2013میں مستقل بنیادوں پر بطور ڈرائیور بھرتی ہونے والےایک ملازم کو مبینہ طور پر ڈراس مین کی پوسٹ پر تعینات کیا گیا ہے دوسری جانب ذرائع سے انکشاف ہوا ہے کہ 2021/22میں انجینئر ،نائب قاصد،کلرک کی خالی پوسٹوں پر ہونے والی تعیناتیوں میں تعلیمی قابلیت کے لیے پیش کی جانے والی تعلیمی اسناد کے اصل یا نقل ہونے کی تصدیق کو بھی مبینہ طور پر نظرانداز کیا گیا ہے ذرائع سے انکشاف ہوا ہے کہ 2021/22میں مستقل بنیادوں پر انجینر بھرتی ہونے والوں کی ڈگریوں کی اصل یا نقل ہونے کی ذمہ دار ادارے سے دوبارہ تصدیق کرائی جائے تو اصل حقائق سامنے آسکتے ہیں دوسری جانب رپورٹنگ ٹیم پر ایک تعینات ہونے والے انجنیر کی طرف سے خبر کی اشاعت کو رکوانے کے لیے دباؤ بھی ڈالا گیا اور بھاری رقم کی بھی پیش کش کی گئی جسکو نہ صرف رپورٹنگ ٹیم کی طرف سے نظرانداز کیا گیا ہے بلکہ اسکو بھی آئندہ اشاعت کا حصہ بنایا جائے گا
0 Comments