اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پیمرا (ترمیمی) بل 2023 ء پر حمایت کی یقین دہانی
نظام عدل نیوز /صدر مملکت سے پی ایف یو جے، اے پی این ایس، پی بی اے، سی پی این ای اور ایمنڈ کے نمائندوں کی ملاقات ،صدر مملکت نے ملاقات میں میڈیا ورکرز ، صحافی برادری کو پیمرا ترمیمی بل پر اپنی حمایت کا یقین دلایا ،صدر مملکت نے میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ ، پیمرا قانون میں ترامیم متعارف کرانے پر میڈیا برادری کی اجتماعی کوششوں کو سراہا
سرکاری اشتہارات کو الیکٹرانک میڈیا ملازمین کے واجبات کی ادائیگی سے جوڑنے سے انکے مسائل کے حل میں مدد ملے گی، صدر مملکت ،صدر مملکت نے وفد کے ساتھ قانون سازی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،ترمیمی بل موجودہ میڈیا قانون میں بہتری لایا ہے، صدر مملکت ،میڈیا رضاکارانہ طور پر نوجوانوں کو فیک نیوز ، ڈس انفارمیشن بارے آگاہ کرے، صدر مملکت،نوجوان فیک نیوز سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، صدر مملکت
بچوں کو خاص طور پر فیک نیوز کے مضمرات بارے تعلیم دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت ،میڈیا بالخصوص سینئر صحافی تعلیمی اداروں اور جامعات کے ساتھ روابط بڑھائیں ، صدر مملکت ،سینئر صحافی صحافت کے میدان میں ہونے والی نئی پیش رفتوں کے بارے میں طلباء کو آگاہ کریں، صدر مملکت ،صدر مملکت کا معاشرے میں مکالمے اور خیالات کے آزادانہ تبادلے کی ضرورت پر زور،میڈیا کی نئی شکلوں بالخصوص سوشل میڈیا کی حرکیات کو سمجھنا چاہیے، صدر مملکت ،میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو اخلاقیات ، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ اور تعمیری استعمال بارے بتائے ، صدر مملکت ،وفد نے صدر مملکت کو نئے بل کی مختلف شقوں کے بارے میں بتایا ،ترمیمی بل سے صحافی برادری کے ساتھ ساتھ میڈیا ملازمین کو فائدہ پہنچے گا، وفد،وفد نے صدر مملکت کی جانب سے حمایت ، میڈیا کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا
0 Comments