اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عناصرکیخلاف مو ثرکا رروائیاں جا ری،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے29جر ائم پیشہ عناصر گرفتار

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عناصرکیخلاف مو ثرکا رروائیاں جا ری،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے29جر ائم پیشہ عناصر گرفتار

نظام عدل نیوز  
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عناصرکیخلاف مو ثرکارروائیاں جاری،
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے29جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف قانونی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ 24گھنٹوںکے دوران مختلف علاقوںمیں قانونی کارروائیوں کے دوران29جر ائم پیشہ عناصر گرفتارکر لیے گئے،تھانہ مارگلہ پولیس ٹیم نے منشیات فروشی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث پانچ ملزمان ندیم شہزاد ،شکیل شہزاد،باغی شاہ،محسن شہزاداورحمزہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4,500گرام ہیروئن اور تین مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے،تھانہ کو ہسار پولیس نے تین ملزمان محمد ارشاد، افطا ر علی اور حید رعلی کو گرفتار کرکے تین عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیے، تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس ٹیم نے تین ملزمان عیسیٰ خا ن، نو اب خا ن اور عدنا ن کو گرفتار کرکے دو عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور 20لیٹر شراب برآمد کرلی، تھا نہ نو ن پولیس نے ملزم سعید الر حمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد خنجر برآمد کرلیا، جبکہ بغیر اجازت غیر قانونی طور پر سلنڈر بھر ائی کر نے پر ملزم محمد سلیمان کو گرفتار کرلیا، تھا نہ کھنہ پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم عمر کو گرفتار کرکے 1130گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ ہمک پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم عبد اللہ کو گرفتار کرکے 3020گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے دو ملزمان سلیمان اور ثنا ءاللہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو عدد 223بور بندوقیںبرآمد کرلیں، تھانہ بہار ہ کہو پولیس نے دو ملزمان شاہ رخ اور سمیر بشیر کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، تھا نہ شہزاد ٹا ون پولیس نے ملزم سلمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 60گر ام چرس برآمد کرلی، جبکہ مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران نو مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، سی پی او/ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے تما م افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ منشیات جیسے گھناو¿نے دھندے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جو نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کو تباہ کرنے میں ملوث ہیں، شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

Post a Comment

0 Comments