مرکز اسلام جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ میں 24واں تقسیم اسناد و شانِ اولیاء کانفرنس کا انعقاد

Breaking News

6/recent/ticker-posts

مرکز اسلام جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ میں 24واں تقسیم اسناد و شانِ اولیاء کانفرنس کا انعقاد

مرکز اسلام جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ میں 24واں تقسیم اسناد و شانِ اولیاء کانفرنس کا انعقاد 

اٹک (بیورو رپورٹ ) مرکز اسلام جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کا 24واں تقسیم اسناد و شانِ اولیاء کانفرنس استاذالعلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی ومہتمم جامعہ ھذا کی زیر صدارت شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی، جس میں صاحبزادہ صوفی ملک، راشد محمود نقشبندی استانہ عالیہ خوشبو ئے بحر الحق شریف مہمان خصوصی تھے. حضرت علامہ قاری محمد اصف امین نورانی خطیب اعظم غازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قران شریف پڑھنے والے، پڑھانے والے سننے سنانے والے اور ان سے محبت کرنے والے خوش قسمت ہیں جن کے لیے زمین کی تمام مخلوقات حتی کہ سمندر میں مچھلیاں بھی دعائے مغفرت کرتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے اولیاء کرام کو بلند شان عطاء فرمائی ہے. اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے، اس موقع پر جامعہ کے زیر اہتمام 40روزہ فہم دین کورس کی کامیاب تکمیل کرنے والے طلباء و طالبات کو بھی اسناد سے نوازا گیا. صاحبزادہ محمد طیب میلادی گولڈمیڈلسٹ ناظم اعلی، صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی اور ڈاکٹر قاری محمد یاسراعوان نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔

Post a Comment

0 Comments