افسوسناک حادثہ 37جان کی بازی ہار گئے 100سے زائد زخمی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

افسوسناک حادثہ 37جان کی بازی ہار گئے 100سے زائد زخمی


افسوسناک حادثہ 37جان کی بازی ہار گئے 100سے زائد زخمی 

نظام عدل نیوز /نوابشاہ کے قریب ٹرین الٹنے کے بعد مقامی افراد نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثالیں قائم کردیں حادثے کا شکار ہونے والی  ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کی آوازیں سنتے ہی مقامی افراد نے  دوڑیں لگاتے ہوئے  فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور بغیر کسی کے انتظار کیے امدادی سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے  ٹرین کی بوگیوں میں پھنسے زخمیوں اور جابنحق ہونے والےافراد کو نکال کر اپنی مدد آپ کے تحت  گدھا گاڑیوں، رکشوں، ریڑھیوں اور ٹھیلوں پر ڈال کر قریبی اسپتال پہنچایاجائے حادثہ پر جاری  امدادی سرگرمیوں میں  پاک فوج ،رینجزز  اور سول اداروں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے حصہ لیا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے مسافروں کو ریسکو کیاگیا  یاد رہے کہ آج نوابشاہ کے قریب کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں جس کے نتیجے میں 37 مسافروں کی  جاں بحق ہونے  جبکہ 100 سے زائد افراد کے  زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئیں ہیں ٹرین حادثہ نواب شاہ کے قریب ایک بج کر 15 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب کراچی سے حویلیاں جانے والی ٹرین جسکے ساتھ مجموعی طورپر 19 بوگیاں منسلک تھیں جن میں سے 10 حادثے کا شکار ہوئیں دوسری جانب ریلوے حکام کی طرف سے  ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ کی معلومات کیلئے لاہور اور فیصل آباد ریلوے سٹیشنوں پر ہیلپ ڈیسک قائم کردیئے گئے ہیں۔جنکی مدد سے جائے حادثہ سے موصول ہونے والی معلومات مسافروں کو فراہم کی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments