ٹیکس اکٹھا کرنے والا ادارہ ایف بی آر بھی 600ارب روپے ہڑپ کر گیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ٹیکس اکٹھا کرنے والا ادارہ ایف بی آر بھی 600ارب روپے ہڑپ کر گیا



اسلام آباد (نظام عدل نیوز )چیئر مین فیڈرل بورڈ  ریونیو (ایف بی آر ) زبیر امجد ٹوانہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آر میں 500 سے 600 ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بات کرتے ہوئے زبیر امجد وانہ کا کہنا ہی کہ ادارے کے لیے ممکن نہیں کہ ایف بی آر کے تمام 25000 ملازمین کے اثاثے چیک کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں تعیناتی اور ترقی کے موقع پر ملازمین کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنے اثاثے ظاہر کریں ۔ سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ ایف بی آر 25 ہزار ملازمین کے اثاثے چیک نہیں کر سکتا تو 25 کروڑ لوگوں کے اثاثے کیسے چیک کرے گا

Post a Comment

0 Comments