اسلام آباد ،ایف بی آر کا زمین کی خریدوفروخت کے لیے Eسیکشن 7 فارم شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا
اسلام آباد( نظام عدل نیوز )ایف بی آر کی طرف سے سے جاری زمین کی خریدوفروخت کے لیے Eسیکشن 7 کا فارم شہریوں کے لیے وبال جان پر گیا بزرگ مرد اور خواتین کو زمین کی خریدوفروخت کےلیے شدید مشکلات کا سامنا چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے نوٹس لیتے ہوئے اس طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کے لیے جڑواں ریونیو سنٹر ترلائی اور بہارہ میں تمام تر سہولیات سے آراستہ پہلے سے قائم شدہ عوامی سہولت سنٹروں میں ایف بی آر کے کاؤنٹر کا قیام عمل میں لائیں تاکہ آسانی سے زمین کے انتقال کے لیے ایف بی آر کا Eسیکشن 7 کا فارم حاصل کیا جاسکے ،سائلین ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی طرف سے ایف بی آر کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے بعد ریونیو افسران سمیت پٹواریوں کو ہدایات جاری کیں تھیں کہ وہ ایف بی آر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے آئندہ زمین کی خریدوفروخت کے لیے ای سیکشن 7 کے فارم کے بغیر بیع زبانی اور بیع رجسڑی انتقال کا اندراج نہ کریں جس پر فوری طور پر عمل درآمد یقینی بنایا تو گیا ہے لیکن شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا گیا ہے اسلام آباد کے دیہی علاقہ سے مرد اور خواتین جن میں بوڑھے افراد کی تعداد زیادہ ہے جو روزانہ کی بنیاد میں مذکورہ ریونیو سنٹر سمیت تحصیل آفس کا زمین کی خریدوفروخت کے لیے رخ کرتی ہے جنکو ایف بی آر کے آفس تک آسانی سے رسائی ممکن نہیں جنکو خریدوفروخت کے لیے ضروری قرار دئیے جانے والے ای سیکشن 7 کے فارم کے اجراء کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے چیف کمشنر اسلام آباد ،ڈی سی ،اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز جنجوعہ سےاپیل کی ہے کہ وہ ای سیکشن 7 انتقال کے فارم کے اجراء کے لیے بہارہ کہو،اور ترلائی میں موجود عوامی سہولت سنٹروں میں ایف بی آر کے کاؤنٹر کے قیام کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں تاکہ مسائل سے چھٹکارا مل سکے یاد رہے کہ اس وقت اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی وجہ سے زمین کی خریدوفروخت ذیادہ ہورہی ہے
0 Comments