اسلام آباد(نظام عدل نیوز )سی ڈی اے مزدوریونین سی بی اے کمیٹی انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت اورنگزیب خان انوائرمنٹ آفس ایف نائن میں منعقد ہواجس میں چوہدری زاہد احمد،راجہ رئیس،مہر افتخارسیال،فیاض عباسی،ملک غلام مصطفی،نمبردارلیاقت حسین،مہرسعید،سردارفرید،علی بہادر،شریف کھوکھر سمیت دیگر عہدیداران اورورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اجلاس میں سی بی اے کمیٹی انوائرمنٹ کے عہدیداران نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ملازمین کے ساتھ ہونے والی حق تلفی و نا انصافی،مون سون سیزن کے نام پر ہفتہ وارچھٹیوں کی منسوخی،گزشتہ کئی سالوں سے اوورٹائم کی منظوری نہ ہونا،مزدوروں کے مسائل کے حل میں بلاوجہ تاخیر،افسران کا ملازمین کے ساتھ ہتک آمیر رویہ ناقابل برداشت ہے اور قومی اور بین الاقوامی لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے جس پر مزدور سخت بے چینی کا شکارہیں،انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدوروں کا ادارہ ہے اوریہاں پر نمائندہ یونین موجود ہے لیکن انتظامیہ کے غیر قانونی طریقے سے مسائل روزبروز بڑھ رہے ہیں جبکہ ملازمین ادارے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سرکاری چھٹیوں کے دوران بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں لیکن انکو کسی قسم کی کوئی سہولیات و مراعات نہیں دی جاتیں ہیں،انھوں نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے و بورڈ ممبران فوری طور پر نوٹس لیں اور نمائندہ یونین کے ساتھ مشاورت کے ذریعے تمام مسائل کو حل کیا جائے جس میں ہفتہ وارچھٹی کی بحالی،اوورٹائم اور اعزازیہ کی منظوری،بش کٹرآپریٹرز کا سکیل نمبر09دینا،انوائرمنٹ سٹاف کے لیے خطرہ الاؤنس کی منظوری،فیلڈسٹاف کی پروموشن سمیت تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے،سی ڈی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارکس ڈائریکٹوریٹ کے مالی خاکروب کا کام کر رہے ہیں جو کہ سراسرنا انصافی ہے ،آخر میں انھوں نے کہا کہ انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین کو درپیش مسائل کو جنرل سیکرٹری سی بی اے کے نوٹس میں لایا جائے گا تاکہ سی ڈی اے مزدور یونین کی قیادت حتمی لائحہ عمل کا اعلان کر سکے بصورت دیگر ڈائریکٹویٹ کی سطح پر احتجاج شروع کیا جائے گا جسکی تمام ترذمہ داری موجودہ انتظامیہ پر ہو گی۔
0 Comments