ایک طرف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے وہاں پر ہی اگر دیکھا جائے تو ذرائع کے مطابق تھانہ کورال کی حدود میں ڈانس پارٹی کا میلہ سجایا گیا ہے جبکہ ڈی سی اسلام آباد کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے جلسے جلوسوں پر مکمل پابندی لگا دی گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈانس پارٹی پرکوئی پابندی نہیں ہے نہ ہی ٹونفیکیشن میں ڈانس پارٹی پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہےیاد رہے کہ اسلام آباد تھانہ کورال کی حدود میں ڈانس پارٹیاں جاری ڈانس پارٹی میں باقاعدہ ڈرگ اور دیگر مختلف نشہ آور چیزیں بھی استعمال کی جاتی ہے اس سے نئی نسل تیزی سے برباد ہوتی جا رہی ہےذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ان ڈانس پارٹیوں میں زیادہ تر کی تعداد نام نہاد ٹک ٹاکرز کی ہوتی ہے اور ان سب کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے
0 Comments