‏توشہ خانہ کیس چیرمین پی ٹی آئی ⁦‪‬⁩ ڈسڑکٹ جیل اٹک میں پہلی رات کیسے گزری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

‏توشہ خانہ کیس چیرمین پی ٹی آئی ⁦‪‬⁩ ڈسڑکٹ جیل اٹک میں پہلی رات کیسے گزری


‏توشہ خانہ کیس  چیرمین پی ٹی آئی ⁦‪‬⁩ ڈسڑکٹ جیل اٹک میں پہلی رات کیسے گزری 
نظام عدل نیوز /
ذرائع کے مطابق ‏سابق وزیراعظم و چیرمین تحریک انصاف  نے اسیری کی پہلی رات اٹک جیل کے ہائی سیکورٹی بیرک میں گزاری ‏چیرمین پی ٹی آئی  کو رات کا کھانا اور صبع کاناشتہ جیل مینول کے مطابق دیا گیا ‏نماز فجر کے بعد ناشتے می بریڈ سلائس، فرائی و ابلا ہوا انڈہ، مکھن اور چائےدی گئی زرائع  کے مطابق ‏چیرمین پی ٹی آئی نے شب کا کچھ حصہ سو کر بھی گزارا نماز تہجد کے لیے بھی اٹھے اور نماز فجر  ادا کرکے جیل کا مہیا کردہ ناشتہ کیا‏چئیرمین پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق  دیگر سہولیات ، استعمال کا ضروری سامان  تولیہ، ٹیشو پیپر، منرل واٹر، عینک، تسبیح، گھڑی ، کرسی، زمین پر سونے کے لیے میٹرس فراہم کیا گیا ہے‏ڈسڑکٹ جیل اٹک میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت سابق وزراء اعلیٰ و دیگر سیاسی شخصیات بھی ماضی میں اسیر رہ چکی ہیں‏چیرمین پی ٹی آئی کو بھی اسی سیکورٹی بیرک میں رکھاگیا ہے جہاں میاں نواز شریف بھی کچھ عرصہ اسیر رھے‏سابق وزیراعظم کو اسیری کے دوران بیٹر کلاس میں رکھا گیا تھا‏جس میں ٹی وی، اخبار، لکھنے پڑھنے کے کتب، سٹشنری، ائیر کنڈیشن یا روم کولر ، چھوٹا فریج و بستر  اور مشقتیوں کی اجازت ہوتی ہے‏چیرمین پی ٹی آئی کے لیے ان سہولیات کو ہوم ڈیپارٹمنٹ یا عدالت کی اجازت سے مشروط کیا گیا ہے. زرائع کے مطابق ‏ڈسڑکٹ جیل اٹک کے اندر اور بیرونی اطراف میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ‏ہائی سیکورٹی بیرک جہاں چیرمین پی ٹی آئی اسیر ہیں کے گرد محکمہ جیل خانہ جات کے کمانڈوز اور آوٹر کارڈن پر جیل پولیس کے اہلکار تعینات ہیں اور ‏جیل کے بیرونی اطراف ضلعی پولیس اور رینجرز کی پیٹرولنگ بھی جاری یے ‏چیرمین پی ٹی آئی کو سزا کے بعد وکلا کو ملاقات کی اجازت بھی نہ ملی۔۔

Post a Comment

0 Comments