اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ سنبل پولیس کی بر وقت کارروائی،تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ سنبل پولیس کی بر وقت کارروائی،تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا

نظام عدل نیوز اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ سنبل پولیس کی بر وقت کارروائی،تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا، بچوں کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اوراسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے، تھانہ سنبل پولیس کو شہری نے اطلاع دی کی اس کے دو بھتیجے علی اور وسیم گھر سے نکلے اور تاحال واپس نہیں آئے جن کی تلاش میں مدد کی جائے، پولیس ٹیم نے تمام تکنیکی اور انسانی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ بچوں کو بحفاظت تلاش کرکے والدین کے حوالے کردیا، بچوں کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اورفوری مدد کرنے پراسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کاوشوں کو سراہا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کو امن کا شہر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکو ک سرگرمی کے متعلق فوری اپنے متعلقہ تھانہ یا ''پکار''15-پر اطلاع دیں۔

Post a Comment

0 Comments