اسلام آباد ،دو ادکارہ کی چرس کے سگریٹ پر آپس میں لڑائی
اسلام آباد( شبیرسہام سے )
ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے بہارہ کہو میں ایک ڈرامہ کی شوٹنگ کے دوران ساتھی ادارہ منسا ملک پر چرس کا جلتا ہوا سیگریٹ دے مارا۔ دونوں اداکارائیں گتھم گتھا ہوگئیں۔ اداکارہ علیزے شاہ نے جوتیوں سے اداکارہ منسا ملک پر تشدد کیا۔ متاثرہ اداکارہ منسا ملک نے قانونی کارروائی کے لئے تھانہ وویمن اسلام آباد کو تحریری درخواست دیدی ہے۔ منسا ملک نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں ڈیفنس فیز ایٹ کراچی کی رہائشی ہوں۔ سائلہ اور اس کے کچھ ساتھی بہارہ کہو اسلام آباد میں ڈرامہ سیریل "محبت کی آخری کہانی" کی شوٹنگ کے لئے آئے ہوئے ہیں۔ اس دوران ٹی وی اداکارہ علیزے شاہ بھی شوٹنگ پر موجود تھی۔ 15 اگست 2023ء شام سات بجے اداکارہ علیزے شاہ نے پورے سیٹ کے سامنے سائلہ پر چرس کا جلتا ہوا سیگریٹ پھینکا اور سائلہ کو مارنے کی کوشش کی۔ کمرے میں جانے کے بعد سائلہ کو جوتیوں سے مارا۔ سائلہ نے بہت مشکل سے اپنی جان بچائی۔ پہلے بھی "ایور ریڈی پروڈکشن" والوں نے سیٹ پر تنگ کرنے کی وجہ سے علیزے شاہ کے خلاف ایف آئی آر کروائی تھی۔ اس پہلے بھی علیزے شاہ کی چرس پینے اور نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ علیزے شاہ نے سائلہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ علیزے شاہ کو سائلہ سے پروفیشنل جیلیسی ہے۔ جس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ متاثرہ اداکارہ کی درخواست پر وویمن پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔
0 Comments