اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ کورال اور تھانہ پھلگراں پولیس ٹیمو ں نے گاڑی و موٹر سائیکل چوری کی متعددوارداتوں میں ملوث گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ کورال اور تھانہ پھلگراں پولیس ٹیمو ں نے گاڑی و موٹر سائیکل چوری کی متعددوارداتوں میں ملوث گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا

 
نظام عدل نیوز /اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ کورال اور تھانہ پھلگراں پولیس ٹیمو ں نے گاڑی و موٹر سائیکل چوری کی متعددوارداتوں میں ملوث گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کی مسروقہ گاڑی اورموٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا، 
ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں گاڑی و مو ٹر سائیکل چوری کی متعددوارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ کو رال پولیس نے تکنیکی اورانسانی ذرائع استعمال کرتے ہوئے گاڑی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کی شنا خت عمر شکیل کے نام سے ہو ئی ہے، ملزم کے قبضہ سے ایک گاڑی برآمد کرلی گئی، ملزم کیخلاف مقدمہ درج ہے، مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ تھا نہ پھلگر اں پولیس نے تکنیکی اورانسانی ذرائع استعمال کرتے ہوئے مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کی شنا خت طا ر ق مسیح کے نام سے ہو ئی ہے، ملزم کے قبضہ سے ایک مو ٹر سائیکل برآمد کرلیاگیا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج ہے، مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ یا''پکار- ''15 پر اطلاع کریں۔

Post a Comment

0 Comments