نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین شاہ /تحصيل کوٹلی ستياں ميں کے بی ايچ يو ميں میں حاضری غیر یقینی سٹاف ڈیوٹی کے بجائے اپنے ذاتی کاموں کے لیے پورا پورا دن غائب رہتے ہیں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق تحصیل کوٹلی ستیاں کے تمام بی ایچ یو میں جہاں دوسال قبل حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کو متعارف کرایا گیا تھا جس پر لاکھوں روپے خرچ کیے گئے تھےکچھ عرصہ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حاضری کو یقینی بنایا گیا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پی ایچ یو کے سٹاف کی مبینہ ملی بھگت سے بائیو میٹرک سسٹم کو ناکارہ کردیا گیا تاکہ بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حاضری یقینی نہ بنایا جاسکے عوامی حلقوں سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ازخود فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
0 Comments