پولیس ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گئے،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاں

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پولیس ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گئے،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاں

نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی /پولیس ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گئے،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاں کا پولیس دربار سے خطاب۔
پولیس فورس کے مورال کو بلند رکھنے کے لئے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ،اللہ تعالی نے کروڑوں لوگوں میںسے آپ کو عوام کی خدمت کے لئے چنا ہے آپ ان اختیارات کو اللہ کی خوشنودی اور اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے استعمال کریں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبرناصرخاں نے پولیس لائن ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پولیس دربار کا انعقاد کیا، جس میںاسلام آباد کیپیٹل پولیس کے تمام ڈویژنز کے مرد و خواتین پولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی،اس موقع پرتمام سی پی اوز، اے آئی جیز، ایس ایس پیز، تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز اور بڑی تعداد میں پولیس ملازمین نے شرکت کی،دربار میں پولیس ملازمین نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل آئی سی سی پی اوڈاکٹر اکبرناصرخاںکے سامنے رکھے،حل طلب مسائل کا موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے ،جبکہ باقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کروائی ، دربار سے خطاب کرتے ہوئے آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاں نے کہاکہ پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں، جن میں رہائش کا مسئلہ میڈیکل کی سہولتیںاور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہیں،اس سلسلے میںپولیس ملازمین کے اہلخانہ کو بہترین تعلیمی اور طبی سہولیات مہیا کرنے کیلئے مختلف اداروں کے ساتھ معاہدے طے کیے گئے ہیں،جبکہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں جدید سہولیات سے آراستہ نیشنل پولیس ہسپتال کی تعمیر جاری ہے،انہوں نے مزید کہا کہتمام محکمانہ ترقیوں کانظام بہتر کیا جارہا ہے تمام زیر التواءترقیاں جلد سے جلد کی جائیں گی ،پروموشن آپ کا بنیادی حق ہے،آپ کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو میر ے دفتر کے دروازے آپ کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں، ہم سب نے مل کر اس شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے، ان کا مزید کہناتھا کہ پولیس افسران و جوانوں کی استعدادکار بڑھانے کے لئے وقتا ً فوقتاً مختلف کورسز کروائے جارہے ہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ آپ کو ایک سازگارماحول فراہم کر سکیں تاکہ آپ کی ٹریننگ میں کسی قسم کی کمی نہ رہے، انہوں نے افسران و جوانو ںسے مزید کہا کہ آپ پوری محنت اور لگن سے کام کریں میں آپ کے کام کو آگے لے کر جاﺅں گا ،اگر آپ مضبوط ہیں تو آپ کا کمانڈر مضبوط ہو گا آپ ایک بہترین فورس کی نمائندگی کر رہے ہیں اپنی وردی کو اپنی شان سمجھتے ہوئے اسکا پورا حق ادا کریں اور اس فخر سے پہنیں،آخر میں آئی سی سی پی او نے تما م پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنایا اور گھل مل گئے ۔

Post a Comment

0 Comments