اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ سنبل پولیس نے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کر

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ سنبل پولیس نے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کر


نظام عدل نیوز /اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ سنبل پولیس نے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ بیٹر یا ں برآمد، ملزمان کیخلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکا مات کی روشنی میں اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عنا صراور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھا نہ سنبل پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے جدیدتکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گر وہ کے دوارکا ن کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزمان کے قبضے سے تین عدد مسروقہ بیٹر یا ں برآمد کرلی گئیں، ملزمان کی شنا خت عبد اللہ اور فضل کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہے،ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے گلی میں کھڑ ی گا ڑ یوں سے بیٹر یا ں چوری کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا''پکار- 15 ''پر اطلاع دیں۔

Post a Comment

0 Comments