نظام عدل نیوز /
لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کی طالبات نے اپنی انٹرن شپ کاآغاز کر دیا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگرنے الحمراء آرٹس کونسل میں انٹرن شپ کرنے کے لئے آنے والی طالبات کو خوش آمدید کہتے ہوئے انکی کامیابیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ الحمراء ادب وثقافت کی کہکشاں ہے، یہ ادارہ فن اور فنکاروں کی خدمت کا اعلی ریکارڈ رکھتا ہے جو ہمارے لئے اعزاز ہے اور اسے برقرار رکھنے کے لئے ہمیں بے پناہ لگن سے کام جاری رکھنا ہے، الحمراء میں آپ کو ادب وثقافت کے حوالے سے سیکھنے کو بہت کچھ ملے گا، آپ اپنی تہذیب وتمدن سے آگاہ ہوگی،آپ کو اپنی اقدار کو قریب سے دیکھنے کا موقع میسر آئے گا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائن آرٹ منیٰ ہارون انٹرن شپ کرنے والی طالبات کے ساتھ کوآرڈی نیٹ کریں گے، جنہوں نے اوریرنٹیشن کے موقع پر طالبات کو بریف کیا،الحمراء کے مختلف شعبے وزٹ کروائے۔ انٹرن شپ کرنے والی طالبات کو الحمراء مال اور کلچرل ٗ دونوں کمپلیکسز پر سیکھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
0 Comments