وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گجرانوالہ بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم جمشید علی کی ملاقات

Breaking News

6/recent/ticker-posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گجرانوالہ بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم جمشید علی کی ملاقات



نظام عدل نیوز /وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گجرانوالہ بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم جمشید علی کی ملاقات،ملاقات میں جمشید علی کی والدہ، انکے میٹرک کے استاد وحید اشرف اور گجرانوالہ بورڈ کے چیئرمین نوید حیدر شیرازی بھی شریک تھے،ملاقات میں وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین بھی شریک تھےوزیرِ اعظم نے جمشید علی کو انکی میٹرک کےامتحانات میں شاندار کارکردگی پر سراہا.
وزیرِ اعظم نے جمشید علی کو انکی شاندار کارکردگی وزیرِپر حوصلہ افزائی کیلئے 10 لاکھ روپے انعام سے بھی نوازا،وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ جمشید علی کے ماسٹرز تک کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی,وزیرِ اعظم نے جمشید علی کیلئے ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفے کا بھی اعلان کیا اور اس سے وعدہ لیا کہ وہ آئندہ بھی تعلیمی میدان میں ایسی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا,آپ جیسے ہونہار طالب علم پاکستان کا فخر ہیں. وزیرِ اعظم,آپ کی کامیابی میں والدین اور اساتذہ کی بھی خوب محنت شامل ہے. وزیرِ اعظم,آپ پاکستان کے دیگر طالب علموں کیلئے بھی رول ماڈل ہیں. وزیرِ اعظم

Post a Comment

0 Comments