پورے ملک میں آج یوم آزادی جوش وخروش سے منایا گیا وہاں پر اگر دیکھا جائے اسلام آباد کے شہر بھر سمیت مضافات میں یوم آزادی کے موقع پر زبردست جوش وخروش دیکھا گیا
نظام عدل نیوز/جس طرح پورے ملک میں آج یوم آزادی جوش وخروش سے منایا گیا وہاں پر اگر دیکھا جائے اسلام آباد کے شہر بھر سمیت مضافات میں یوم آزادی کے موقع پر زبردست جوش وخروش دیکھا گیا اسلام آباد کے نواحی علاقے گاؤں بھمبرتراڑ میں محفوظ شہید ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی پرچم کشائی کے بعد یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں محفوظ شہید ویلفیر ٹرسٹ کے چیرمین پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی اور وائس چیرمین سیاسی وسماجی شخصیت الحاج راجہ محمد مجاہد نے علاقےکے پانچویں اور دسویں کلاس کے سالانہ امتحانات میں نمایاں نمبرز لینے والے طلبہ وطلبات میں کیش انعامات کے ساتھ ویلفیر فاونڈیشن کی طرف سے سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے منعقدہ تقریب میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین ویلفیر فاونڈیشن اور وائس چیرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی بڑی عظیم قربانیوں کے بعد وجود میں آیا ہے اب ہمیں بھی اس ملک کی ترقی خوشحالی وخود مختاری سمیت اسکی بقاء وسلامتی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا ہوگا انکا کہنا تھا کہ ہمیں نوجوان نسل کو ہر اس میدان میں چاہے وہ کھیل کا میدان ہو یا تعلیمی میدان اس قابل بنانا ہوگا جو وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا اہم کردرار کرتے ہوئے ایک بہترین شہری بن کر ابھر سکیں انکا مذید کہنا تھاکہ معاشرے میں ایسی منفی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیےہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا جو ہماری نسلوں کے روشن مستقبل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہیں انعقاد پذیر ہونے والی تقریب میں علاقے بھر سے سیاسی وسماجی ،مذہبی شخصیات کے ساتھ ویلفیر فاونڈیشن کے ممبران نے شرکت کی دوسری جانب جماعت اہلسنت پاکستان اسلام آباد کے قائدین کے زیر اہتمام نور کیشن اینڈ کیری سے گاؤں پنڈملکاں محفوظ شہید نشان حیدر کے مزار تک ریلی نکالی گئی علامہ راجہ ریاضت حسین نقشبندی کے زیر قیادت نکالی جانے والی ریلی میں کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت اس موقع پر اللہ والی مسجد کے قریب فاؤنڈیشن کے آفس کےباہر ریلی کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا گیاریلی کا اختتام محفوظ شہید نشان حیدر کے مزار پر ہوا جہاں پر قرآن خوانی کے بعد دعا کی گئی
0 Comments