نظام عدل نیوز /توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی نجی ٹی وی کے مطابق جج ہمایوں دلاور نئی عدالت میں ٹرانسفرسے قبل جینڈربیسڈ وائلیشن کورٹ کے جج تعینات تھے،وہ یکم اپریل2022سے 13اپریل2023تک عدالت برائے صنفی امتیازمیں تعینات رہےدستاویز کے مطابق جج ہمایوں دلاور نے ایک سال میں 1322کیسز کی سماعت کی،انہیں کیسز کے حوالے سے 1235پوائنٹس کا ہدف ملا،دستاویز میں بتایا گیا کہ جج ہمایوں دلاور نے کیسزکی سماعت اور فیصلوں سے 1717پوائنٹس حاصل کئےدستاویز کے مطابق جج ہمایوں دلاور نے 114ٹرائل اسٹیج میں داخل کیسزکے فیصلے کئے اور ایک سال میں 7مجرمان کو سزائے موت سنائی،ایک سال میں جینڈر بیسڈ وائلیشن کورٹ میں 11مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی دستاویز کے مطابق جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں مشہور کیسز میں فرشتہ بی بی قتل کیس شامل ہے،اس کے علاوہ انہوں نے سکیورٹی گارڈ کی سویڈش خاتون سے زیادتی کیس کا بھی فیصلہ سنایا۔
0 Comments