پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام زیرو پوائنٹ تاجناح ایونیو تک بڑی جشن آزادی پرچم ریلی نکالی گی،

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام زیرو پوائنٹ تاجناح ایونیو تک بڑی جشن آزادی پرچم ریلی نکالی گی،

اسلام آباد(نظام عدل نیوز )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام زیرو پوائنٹ تاجناح ایونیو تک بڑی جشن آزادی پرچم ریلی نکالی گی،ہزراوں مردو خواتین نے جناح ایونیو پر پندرہ سو فٹ لمبا اور پندرہ فٹ چوڑا طویل ترین قومی پرچم اٹھا کر وطن سے محبت کا شاندار مظاہرہ کیا،جناح ایونیو پرمرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے دعا اور ایک سو پاؤنڈ کا کیک کا ٹ کر پرچم کی تقریب کا با قاعدہ آغاز کیا،شدید بارش کے باجود شہریوں کا جو ش وخروش دیدنی تھا،اسلام آباد بھر سے یونین کونسل کی سطح سے قافلے مرکزی مسلم لیگ کے یو سیز کوآرڈنیٹرز کی قیادت میں ریلیوں کی صورت میں زیروپوائنٹ پہنچے،اسلام آباد پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ کے فلگ شگاف نعروں سے گونجتا رہا،ریلی میں شریک ہزاروں شرکاء نے صرف پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ریلی میں شریک خواتین و بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے ہاتھوں میں تیری جان میری جان پاکستان پاکستان،پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ،پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے،پاکستان تا قیامت زندہ باد جیسی تحاریر والے کتبے اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدرپاکستان مرکزی مسلم لیگ عظمیٰ گل،ضلعی صدراور این اے 46 سے نامزد اُمیدوار چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ،امیدوار ممبر قومی اسمبلی این اے 48 انعام الرحمان،مسلم ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر شہلا شفیق،ضلعی نائب صدر یاسر عرفات بٹ، تاجررہنما یوسف راجپوت،رانا زاہد مقبول،محمد شوکت سلفی،میڈیا کوآرڈنیٹر نوید احمدودیگر کا کہنا تھا کہ ساری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں،اسلام آباد کے ہزاروں مرد وخواتین نے پندرہ سو فٹ لمبا قومی پرچم اٹھا کر یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستانی زندہ قوم ہے،آج پورا اسلام آباد پاکستان زندہ باد،پاکستان کا مطلب کی لاالہ الا اللہ کے نعروں سے گونجتا رہا،پاکستان لا الہ الا اللہ کی جاگیر ہے، اس ملک نے امت مسلمہ کی قیادت کرنی ہے،پاکستانی قوم کو دو قومی نظریے لا الہ الا اللہ پر متحد ہونا ہو گا، قیام پاکستان کے وقت بھی قوم لسانیت اور قومیت چھوڑ دو قومی نظریے اور کلمہ طیبہ پر متحد ہوئی تھی،اسلام آباد کے ہزروں مرد و خوتین نے  کچھ عناصر کی جانب سے پاکستان کے جھنڈے کی بے حرمتی اور یوم آزادی کو بلیک ڈے کے طور پر منانے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے،ہم پاکستان کے جھنڈے کی تکریم بحال کرنے کو عبادت سمجھتے ہیں،قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دو قومی نظریے پر  متحد ہونا ہوگا،پاکستان مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے خلاف سوچنے والوں کو اپنے ساتھ جڑ جانے کی دعوت دیتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments