ہندو برادری پاک فوج اور آئی ایس آئی کو اپنا فخر سمجھتی ہے ،کمل کمار راجپوت

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ہندو برادری پاک فوج اور آئی ایس آئی کو اپنا فخر سمجھتی ہے ،کمل کمار راجپوت


ہندو برادری پاک فوج اور آئی ایس آئی کو اپنا فخر سمجھتی ہے ،کمل کمار راجپوت

اسلام آباد(نظام عدل نیوز )  بلوچستان کے تعلق رکھنے والےنامور ہندؤ برادری کےسماجی کارکن کمل کمار راجپوت پاکستان ملی تحریک میں شامل ہو گئے، انہوں نے پاکستان ملی تحریک میں شامل ہونے کا اعلان نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر کمل کمار راجپوت کا کہنا تھا کہ ہندو برادری پاک فوج اور آئی ایس آئی کو اپنا فخر سمجھتی ہے اور پاکستان کی سلامتی اور بقا کو رگ جان مانتی ہے ، نو مئی کے بھیانک باغیانہ شرپسندی کی مذمت کرتےہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان واقعات میں ملوث افراد اور انکےسہولت کاروںکو سر عام چوک چوراہوں پرعبرتناک سزائیں دی جائیں ،ہندوستان میں مسلمانوں، سکھوں، شودرں اور بالخصوص امن پسند مسیحی برادری پر جو ظلم و بربریت کی جارہی ہے،جنت نظیرمقبوضہ کشمیر پر لاگو سیکشن 370 کو فی الفور بحال کرکے کشمیر کی سابقہ حیثیت کو بحال کیا جائے ، ان نکات کو احتجاجی مراسلہ برائے یادداشت کی صورت میں اقوام متحدہ کے صوبائی اور وفاقی ذمہ داران کو پیش کیا جائے گا،ہندو برادری کے ارکان کے طور پر، ہمیں پاکستان کی سلامتی اور ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے پر فخر ہے۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہماری اجتماعی کوششیں ایک مضبوط اور جامع معاشرے کی تعمیر میں اہم ہیں۔ ہم اپنے ساتھی پاکستانیوں کے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، اپنے مذہبی پس منظر سے قطع نظر، اپنی قوم کے روشن مستقبل کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments