راولپنڈی تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی پولیس موبائل پر فائرنگ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی پولیس موبائل پر فائرنگ

راولپنڈی تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی پولیس موبائل پر فائرنگ،

فائرنگ کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا ملزم فائرنگ کرتا ہوا فرار، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمدگرفتار ملزم کی شناخت محمد امیر عرف میرو کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم ڈکیتی،اقدام قتل، ضرر سمیت متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، پولیس پٹرولنگ پارٹی نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، پولیس نے تعاقب کر کے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،  
ملزم کے فرار ساتھی کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے، ملزمان کی فائرنگ کے باوجود خطرناک ملزم کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او ٹیکسلا اور ٹیکسلا پولیس کو شاباش، شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او


Post a Comment

0 Comments