پنڈی گھیب میں تجاوزات مافیا کا راج ،سڑکیں سکڑ گئیں ،پیدل چلنا محال اسسسنٹ کمشنر کی سونے کی چڑیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پنڈی گھیب میں تجاوزات مافیا کا راج ،سڑکیں سکڑ گئیں ،پیدل چلنا محال اسسسنٹ کمشنر کی سونے کی چڑیا

پنڈی گھیب میں تجاوزات مافیا کا راج ،سڑکیں سکڑ گئیں ،پیدل چلنا محال اسسسنٹ کمشنر کی سونے کی چڑیا
 انکروچمنٹ ( نظام عدل نیوز  ) افیسر کی عدم توجہی سے  شہر میں تجاوز ات مافیا کا راج ہے پختہ اور عارضی تجاوزات کے باعث شہر کی سڑکیں سکڑ گئی ہیں گلیوں اور بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار کے باعث پیدل گزرنا بھی محال ہو چکا ہے شہر سے گزرنے والی سڑکیں کہچری روڈ بھنوڑہ چوک روڈ مصائب بانو چوک کمیٹی چوک  ظفرچوک کالج چوک نیو لاری اڈہ سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات کی بھر مار ہے جبکہ ریڑھی بانوںنے شاہراہوں اور بازاروں میں ریڑھیاں لگا کر گاڑیوں کا گزرنا اور پیدل چلنا دشوار بنا دیا ہے شہر کی گلیوں بازاروں چوک چوراہوں پر ریڑھی بانوں کا قبضے جما کر کاروبار کئے جا رہے ہیں انسداد تجاوزات کا عملہ اور میونسپل کمیٹی کے افسران کی تجاوزات مافیا سے ملی بھگت کے باعث شہریوں کی مشکلات بڑھ چکی ہیں سرکاری اہلکار تجاوزات مافیا کا خاتمہ کرنے کی بجائے ان کو تحفظ دیتے ہیں اسسنٹ کمشنر  اور انکروچمنٹ افیسر کے کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اسسٹنٹ کمشنرملک نورزمان کی تعناتی بعد مسائل مزید بڑھ گئے ہیں شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر راولپنڈی ڈویثرن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Post a Comment

0 Comments