بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر حصار (Hisar) سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ہندوتوا غنڈوں کو علاقے میں رہنے والے مسلمانوں کو کھلم کھلا دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ہندوتوا غنڈوں نے ایک ریلی کے دوران لاؤڈ سپیکر کے ذریعے مسلمانوں کو دو دن کے اندر علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔ اُنہوں نے اشتعال انگیز نعرے لگائے "جب مسلمان ملیں گے تو ہم رام رام کہتے کہتے اُنہیں کاٹتے جائیں گے" ۔ہندوتوا کے غنڈوں نے ریلی کے دوران ”جئے شری رام“ کے نعرے بھی لگائے۔اس اشتعال انگیز ریلی کی ویڈیو معروف بھارتی صحافی رینہ ایوب نے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے ۔
یاد رہے کہ ہندوتوا ہجوم نے چار روز قبل ہریانہ کے علاقے نوح میں ایک مسجد پر حملہ کر کے 19سالہ امام مسجد مولانا سعد کو شہید جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔👇
0 Comments