اسلام آباد کیپیٹل پولیس کامنشیا ت فروشوں اور جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کامنشیا ت فروشوں اور جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری

 
نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی /اسلام آباد کیپیٹل پولیس کامنشیا ت فروشوں اور جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری،
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے20جرائم پیشہ عناصر گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد، 
ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف قانونی کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مختلف قانونی کارروائیو ں میں20جرائم پیشہ عنا صر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، تھا نہ کو ہسار پولیس نے تین ملزمان جنت گل، رامش شکیل اور عدیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 615گر ام ہیر وئن اور دو عدد تیس بور پستول معہ ایمو نیشن برآمد کرلیے، تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,085گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے ملزم مشتاق علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد آہنی مکا بر آمد کر لیا، تھا نہ تر نو ل پولیس نے غیر قانو نی طور پر گیس سلنڈروں میں بھر ائی کر نے پر سات ملزمان خیا ل محمد، سید محمد، حما د خان، یاسر خا ن، غلام مرتضٰی اور عالم خا ن کو گرفتار کرلیا، تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے غیر قانونی طور پر پٹر ول فروخت کر نے پر دو ملزمان حسنین عالم زیب اور اشتیا ق کو گرفتار کرلیا، تھا نہ کر پا پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ملزم تنو یر احمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 12ڈبے بیئر کے برآمد کرلئے، تھا نہ ہمک پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث دو ملزمان سجا دحسین اور عبد القادر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,057گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ پھلگر اں پولیس نے غیر قانونی طور پر ڈیزل فروخت کر نے پر ملزم خا ن ولی کو گرفتارکرلیا، جبکہ مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران دو مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی،گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،آئی سی سی پی او نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات جیسے گھناو¿نے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی جو نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کو تباہ کرنے میں ملوث ہیں، شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ یا "پکار"15-پر اطلاع دیں۔

Post a Comment

0 Comments