اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے موبائل چوری یا چھینے جانے کے متعلق خصوصی آگاہی مہم کاآغاز

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے موبائل چوری یا چھینے جانے کے متعلق خصوصی آگاہی مہم کاآغاز


نظام عدل نیوز /اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے موبائل چوری یا چھینے جانے کے متعلق خصوصی آگاہی مہم کاآغاز کیا ہےشہری موبائل فون سے محروم ہونے پر فوری پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر فون کو بلاک کریں،شہری اس سائٹ کے ذریعے موبائل بلاک کرسکتے ہیں،اسلام آباد پولیس پی ٹی اے کی وساطت سے چوری شدہ موبائل کو بلاک کررہی ہے ،فون بلاک کرنے سے نہ بیچا جاسکے گا نہ ہی کسی مجرمانہ سرگرمی میں استعمال ہوسکے گا،چوری شدہ موبائل فون خریدنا جرم ہے اور قانون کے مطابق 3سال کی سزا ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبرناصرخاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے موبائل چوری یا چھینے جانے کے متعلق خصوصی آگاہی مہم کاآغاز کیا ہے،اس سلسلے میں اگر کوئی شہری موبائل فون سے محروم ہوجائے توفوری پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر فون کو بلاک کرے،شہری پی ٹی اے کی ویب سائٹhttps://complaint.pta. .gov pk پر اپنے چوری شدہ یا گم موبائل فون بلاک کرسکتے ہیں،بلاک کرنے کے ذریعے چوری شدہ اور گم ہونے والے موبائل فون نہ بیچا جاسکے گا نہ ہی کسی مجرمانہ سرگرمی میں استعمال ہوسکے گا،جوشہری موبائل فون سے محروم ہوچکے ہیں اسلام آبادکیپیٹل پولیس پی ٹی اے کی وساطت سے ان کو بلاک کررہی ہے ،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کہا کہ چوری شدہ موبائل فون خریدناایک قابل سزا جرم ہے جس پر قانون کے مطابق 3سال کی سزا ہوسکتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں اپنے متعلقہ تھانہ یا''پکار- ''15 پر اطلاع کریں۔

Post a Comment

0 Comments