ہائیکورٹ نے بجلی بلوں اضافی چارچز وصول کرنے سے روک دیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ہائیکورٹ نے بجلی بلوں اضافی چارچز وصول کرنے سے روک دیا

ہائیکورٹ نے بجلی بلوں اضافی چارچز وصول کرنے سے روک دیا 


نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی 

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں اضافی چارجزوصول کرنے سے روکتے ہوئے عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں نیپرا کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاجسٹس سلطان تنویر احمد نے محمد حسین و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزاروں کے وکلا نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں اضافی چار جز وصولی کالعدم قرار دی ہے، لیکن عدالتی فیصلے کے با و جو د دو بارہ بجلی بلوں میں اضافی چارجز بھیج دیئے گئے ہیں۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بلوں کی عدم ادائیگی پر بجلی میٹرز کاٹے جانے کا خدشہ ہے ، استدعا ہے کہ عدالت بجلی کے بلوں میں اضافی چار جز کی وصولی روکنے کا حکم دےدرخواست گزاروں کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز وصول کرنے سے روک دیا اور درخواستیں نیپرا کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے نیپرا کو عدالت عالیہ کے فیصلے کی روشنی میں بجلی بلوں کے ایشوز پر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواستیں نمٹادیں 

Post a Comment

0 Comments